9650325368 business@supaultimes.in
BlogSupaul News

ڈاکٹر اما ن اللہ مدنی نے سمانچل اور متلانچل میں علم کا دریا بہا دیا

94views
Follow US on social media

*شيخ إبراهيم سجاد تيمی كا مکتوب الفیض ماڈل اکیڈمی بسمتیہ کے بارے میں:*السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ اللہ کرے، مزاج گرامی بخیر و عافیت ہو!ہم لوگ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و سلامتی کے ساتھ گھر پہنچ چکے ہیں۔ آج کے مشاہداتی سفر نے ہم پر یہ واضح کر دیا ہے کہ آپ نے اپنی محنت اور لگن سے الفیض ماڈل اکیڈمی کو واقعی رول ماڈل بنا دیا ہے۔ بچوں اور بچیوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اور سن کر ایسا محسوس ہوا کہ آپ کی اکیڈمی ہندستان کی ممتاز ترین دانش گاہوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ مجھے یاد ہے، ایک بار جب میں نے دیہات میں اسکول فیس اگاہنے کی مشکلات کی بات کی تھی تو آپ نے کہا تھا کہ اگر ایک بھی سٹوڈنٹ کی فیس نہیں آتی تو نہ آنے دیجیے، میں اکیڈمی کو بغیر فیس کے بھی چلانا پڑے تو چلاؤں گا۔ شاید آپ جیسے مرد مجاہد کے لیے ہی اکبر الہ آبادی نے کہا تھا: لوگ کہتے ہیں بدلتا ہے زمانہ سب کومرد وہ ہیں جو زمانے کو بدل دیتے ہیںاب جس مرد مجاہد نے ٹھان لی ہو کہ مجھے کچھ کرنا ہے، جیتنا ہی جیتنا ہے تو وہ کر ہی لیتا ہے، جیت ہی لیتا ہے۔ اسے آندھیاں نہیں روک پاتیں بلکہ اس کا سہارا بن جاتی ہیں۔ شکیل اعظمی نے کہا تھا: ہار ہو جاتی ہے جب مان لیا جاتا ہےجیت تب ہوتی ہے جب ٹھان لیا جاتا ہےآپ نے جیت لینے کی ٹھانی تھی، سو جیت گئے۔ اس دور افتادہ علاقے میں آپ نے علم و فن کی جو دو شمعیں فروزاں کی ہیں، ان کی لو دن بہ دن تیز سے تیز تر ہوتی چلی جا رہی ہے اور میری دعا ہے کہ ان کی لو کبھی مدھم نہ پڑے۔ آمین یا رب العالمین!آپ نے ثابت کر دیا ہے کہ آپ ان جیالوں میں سے ایک ہیں، بلکہ ان میں سر فہرست ہیں، جو یہ کہنے کا بجا طور پر حق رکھتے ہیں:میں اپنے فن کی بلندی سے کام لے لوں گا مجھے مقام نہ دو، میں خود مقام لے لوں گاجن حالات کا سامنا کرتے ہوئے آپ نے تعلیمی میدان میں یہ مقام حاصل کیا ہے، ان کے بارے میں سوچتے ہوئے یہ کہنا پڑتا ہے کہ: فلک سے چاند، چمن سے گلاب لائے گا کوئی کہاں سے ترا جواب لائے گا بہر کیف! دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک باد اور نیک خواہشات!آپ کا مخلص دعا گو محمد ابراہیم سجاد تیمی

Leave a Response